BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 May, 2008, 12:26 GMT 17:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل

سکیورٹی فورسز کو اس علاقے میں طالبان مزاحمت کا سامنا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک افغان باشندے کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

مقامی انتظامیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سنیچر کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے پچیس کلومیٹر دور شمال کی جانب سپین وام میں مقامی لوگوں کو ایک لاش ملی۔ لاش کے ساتھ ہی پشتو زبان میں ایک خط بھی پڑا تھا جس میں الزام لگایا گیاتھا کہ مقتول امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔

خط میں خبر دار کیا گیا ہے کہ امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔ خط میں اس شخص کا نام گل پایو خان اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے کرم باغ سے بتایا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ گل پایو خان کو چند دن پہلے نامعلوم نقاب پوشوں نے خوست کے علاقے سے اغواء کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گل پایو خان کو پھانسی دیکر قتل کیاگیا تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق لاش کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ان کے قریبی رشتہ دار سعادت خان کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد لاش کو افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران درجنوں افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جاچکا ہے۔ان وارداتوں کا الزام علاقے میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگایا جاتا ہے۔

اس واقعہ سے ایک ہفتہ پہلے ایک مقامی شخص کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد