جنوبی وزیرستان سےنقل مکانی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے خلاف جاری آپریشن میں توپخانے کا استعمال جاری ہے اور علاقے سے ایک بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہی ہے۔ جنوبی وزیرستان کےعلاقے سے نقل مکانی کے دوران بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نقل مکانی کرنےوالے زیادہ تر لوگوں کا رخ ملحقہ ضلع ٹانک کی طرف ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے ٹانک کے قریب مرتضی میں متاثرین کے لیے ایک کیمپ لگایا ہے لیکن وہاں سہولتیں ناکافی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جعمہ کی صبح سے محسود علاقے پر توپخانے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد علاقےسے نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے۔محسود علاقے سے ملنے والے تمام راستے بند ہیں۔جنوبی کے علاقے سے وزیرستان سے پیدل پہنچنے میں ٹانک تک کا راستہ انتہائی دشوار گزار ہے۔ ٹانک میں جماعت اسلامی اور کچھ دوسری سماجی تنظیموں نے بھی امدادی کیمپ لگائے ہیں۔جماعت اسلامی فاٹا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری زار نور آفرید ی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے ایک رات میں پانچ ہزار لوگ ٹانک پہنچے ہیں لیکن امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسود علاقے سے اکثر آبادی گھروں سے نکل گئی ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ جنوبی وزیستان میں جاری کارروائی کے متاثرین ٹانک شہر کے مغربی علاقے تورمندی میں صرف اللہ کے سہارے جی رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ توپخانے اور گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے سویلین آبادی کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لوگ بچوں کے ہمراہ سخت اور تکلیف پیدل سفر کے بعد ٹانک پہنچے رہے ہیں اور بعض تو تین دنوں سے بھوکے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کارروائی صرف بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان کے خلاف ہے لیکن متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ کارروائی پورے محسود قبائل کے خلاف جاری ہے جس میں عورتیں اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان: سکاؤٹس قلعہ پرطالبان قابض16 January, 2008 | پاکستان ’نوے عسکریت پسند ہلاک‘18 January, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں متعدد ہلاکتیں24 January, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں25 January, 2008 | پاکستان سکاؤٹس قلعوں پر طالبان کے حملے30 January, 2008 | پاکستان ’ ہم غریب لوگوں کا بیڑا غرق ہو رہا ہے‘30 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||