’نوے عسکریت پسند ہلاک‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرحد سے ملحق قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نوے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق عسکریت پسند جمعہ کے روز دو الگ الگ مڈ بھیڑوں میں مارے گئے۔ میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق ساٹھ عسکریت پسند اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ لدھا کے فوجی قلعے پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ اس سے قبل تیس عسکریت پسند اس وقت مارے گئے جب انہوں نےاسی علاقے میں فوج کے ایک قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا جس میں راکٹ اور چھوٹے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ ان تازہ واقعات سے قبل جنوبی وزیرستان میں سینکڑوں مسلح مقامی طالبان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سکاؤٹس قلعہ پر حملہ کیا تھا اور متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا تھا۔ پشاور میں نامہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کے مطابق جنگ کا میدان بظاہر پھیل رہا ہے اور مقامی لوگ اپنے گھر چھوڑ رہے ہیں اور ان کی اطلاعات کے مطابق ستلاتوئی کے قلعے پر بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں لڑائی ہوئی ہے جس میں کئی لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق طالبان نے سراروغہ قلعے سے اسلحہ اور گولہ بارود لُوٹنے کے بعد اسے خالی کر دیا تھا تاہم یہ لوگ قریبی پہاڑیوں سے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فوجی حکام نے سراروغہ قلعے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعے میں آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جوابی کارروائی میں چالیس شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔مقامی طالبان نے سولہ اہلکاروں کی ہلاکت اور بارہ کو یرغمال بنانے کا دعوٰی کیا تھا۔ لدھا قلعے پر آج عسکریت پسندوں نے پہلے راکٹوں سے فائرنگ کی اور اس کے بعد قلعے کے چاروں طرف اکھٹا ہونا شروع ہوگیے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےجوابی کارروائی میں توپ خانے کا استعمال کیا اور ساتھ ہی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ فوج کے مطابق اس واقعہ میں اسے کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا لیکن چگملائی میں فوجی قافلے پر حملے میں چار جوان زخمی ہوئے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان: سکاؤٹس قلعہ پرطالبان حملہ16 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: سکاؤٹس قلعہ پرطالبان قابض16 January, 2008 | پاکستان محسود میں جیٹ طیاروں کی بمباری03 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: تعمیراتی کمپنی کےاہلکاراغواء14 January, 2008 | پاکستان شکئی: دو غیر ملکی جنگجو ہلاک13 January, 2008 | پاکستان وزیرستان فائربندی میں توسیع01 January, 2008 | پاکستان دیرسکاؤٹس فورس کے چاراہلکار اغواء01 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||