وزیرستان فائربندی میں توسیع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے کمانڈر گل بہادر نے عیدالضحیٰ کے موقع پر یکطرفہ فائربندی کے اعلان میں بیس جنوری تک توسیع کردی ہے۔ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے شوریٰ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات مقامی طالبان کے کمانڈر امیر گل بہادر نے کی۔ طالبان کے ترجمان کےمطابق طالبان کے امیر نے حج اور عیدالضحی کے موقع پر شمالی وزیرستان میں یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا جو کہ سترہ دسمبر سے یکم جنوری دو ہزار آٹھ تک تھا۔اب اس تاریخ کو بیس جنوری تک بڑھا دیاگیا ہے۔ مقامی طالبان کے ترجمان کے مطابق یکطرفہ فائربندی کے ساتھ ساتھ علاقے میں فوجی یا کسی دوسرے سرکاری اہلکاروں کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کو اغواء کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ فائربندی کے دوران سرکاری اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ فائر بندی میں توسیع ایک مقامی جرگے کی کوشش سے عمل میں آئی ہے۔طالبان کے ترجمان کےمطابق اسی جرگے کے کوششوں سے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورس کی چند چیک پوسٹوں کو بھی ہٹا دیاگیا ہے جہاں اب خاصہ دار فورس تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پر بیظیر بھٹو کے قتل کا الزام لگانا انتہائی نامناسب اور غلط بات ہے۔ان کے مطابق عورتوں کو قتل کرنا پرویز مشرف کا کا م ہے جس نے اسلام آباد میں اسلامی مدرسہ میں ایک بڑی تعداد میں عورتوں کو شہید کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہر قسم کے مذاکرات نا کام ہوچکے تھے۔ مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا گیا تو وہ حملوں میں تیزی لائیں گے۔ اب چند چیک پوسٹوں کے ختم ہونے کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے کہ عنقریب شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ طے پائے گا۔ | اسی بارے میں میر علی میں طالبان کا حملہ05 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: جرگہ تنازعےکا شکار08 December, 2007 | پاکستان طالبان کی طرف سے فائر بندی کا اعلان17 December, 2007 | پاکستان دو فوجی کپتانوں سمیت چار لاپتہ18 December, 2007 | پاکستان وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا26 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: گولہ باری، پانچ ہلاک02 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||