وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے شوال رائفل کے دو اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے تلاشی کا عمل شروع کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کو تحصیل رزمک میں شوال رائفل کے تین اہلکار ماموں سر چیک پوسٹ سے پیدل سکاؤٹس قلعہ رزمک جارہے تھے کہ سوردرہ کے علاقے میں مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کر کے دو اہلکار الطف حسین اور امیر محمد بنگش کو اغواء کرلیا۔ جبکہ امان اللہ نامی ایک اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور رزمک سکاوٹس قلعہ پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق شوال رائفل کے تینوں اہلکار مسلح اور وردی میں تھے۔ مقامی انتظامیہ نے تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ عید سے دو دن پہلے مقامی طالبان نے عید کے موقع پر یک طرفہ فائربندی کا اعلان کیا تھا۔ مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی کے مطابق فائربندی کا اعلان سترہ دسمبر سے یکم جنوری دو ہزار آٹھ تک ہے۔ اس واقعہ کی ذمہ داری کسی نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں طالبان کی طرف سے فائر بندی کا اعلان17 December, 2007 | پاکستان دو فوجی کپتانوں سمیت چار لاپتہ18 December, 2007 | پاکستان قافلے پر حملے، چھ فوجی ہلاک12 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: گولہ باری، پانچ ہلاک02 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||