BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 08:28 GMT 13:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: گولہ باری، پانچ ہلاک

سکیورٹی فورسز (فائل فوٹو)
سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر مشتبہ پاکستانی طالبان کے حملے کے بعد کی گئی جوابی کارروائی میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں شہر کے جنوبی حصہ میں واقع بانڈہ چیک پوسٹ پر مقامی طالبان نے راکٹوں اور خود کارہھتیاروں سے حملہ کیا، جس میں چیک پوسٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں میرانشاہ کے مختلف علاقوں میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے توپخانے کا بھی استعمال کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شہر سے پانچ کلومیٹر جنوب کی جانب انغرکلے میں دو گولے سیلادار خان اور ایک گولہ سفیراللہ نامی اشخاص کے گھروں پر گرے۔

حملوں کی دھمکی
 طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر شمالی وزیرستان سے فوجی چوکیوں کو ختم نہیں کیاگیا تو وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائیں گے

گولہ باری سے سیلادار خان کے گھر میں تین خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے واقعہ میں سفیراللہ خان مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے گولے کا نشانہ بنے۔

اس مسلح تصادم کے بعد علاقے میں ایک بار پھر سخت خوف ہراس پھیل گیا ہے اور بازاروں میں لوگوں کی آمدورفت کم ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد مذاکرات کا عمل جاری تھا۔ تاہم طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ان کے اور حکومت کے درمیان ہر قسم کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر شمالی وزیرستان سے فوجی چوکیوں کو ختم نہیں کیاگیا تو وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائیں گے۔

مشرف اور سکیورٹی
شدت پسندی کی سیاسی مقابلے کا امکان
طالبان کا وزیرستان
ہارون کے کیمرے سے خصوصی تصاویر
اسی بارے میں
میرعلی سکاؤٹس قلعے پر حملہ
25 November, 2007 | پاکستان
وزیرستان: فوجی قافلے پر حملہ
13 November, 2007 | پاکستان
حکومت حامی سرداروں پر حملہ
09 November, 2007 | پاکستان
فوجی قافلے پر حملہ، 20 ہلاک
25 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد