وزیرستان: فوجی قافلے پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔سکیورٹی فوسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کے درمیانی رات افغان سرحد کے قریب غلام خان سے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ جانے والے قافلے پر مقامی طالبان نے غلام خان ہی میں قریبی پہاڑوں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔حکام کے مطابق حملے میں چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچائیں۔ اس کے بعد منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی جس میں تحصیل میرعلی اور میرانشاہ میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جوابی کاروائی میں سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ سکاؤٹس قلعہ اور میرعلی سکاؤٹس قلعہ سے توپخانے کا بھی استعمال کیا۔توپخانے کے استعمال سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دوسری جانب منگل کو تحصیل میرعلی سے تعلق رکھنے والے داوڑ قبائل کا ایک بیس رکنی جرگہ مقامی طالبان کے شوریٰ سے ملاقات کرے گا۔جرگے داوڑ قبیلے کے چیف ملک خان زیب، ملک محمد عثمان اور ملک حاجی نیکم خان کی سربراہی میں طالبان کے موقف سے حکومت اور حکومتی فیصلے سے طالبان کوآگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چوکیوں کو ختم نہ کیا تو وہ حملوں میں مزید تیزی لائیں گے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان دھماکہ، جرگہ ملتوی01 November, 2007 | پاکستان وزیرستان: جنگ بندی ابھی نہیں16 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار رہا، عید فائر بندی14 October, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے12 October, 2007 | پاکستان وزیرستان جھڑپیں دوبارہ شروع12 October, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن روکا جائے: قاضی10 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||