BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 October, 2007, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: اہلکار رہا، عید فائر بندی

چیک پوسٹ فائل فوٹ
وزیرستان میں فوجی کی چوکیاں وجہ تنازع بنی ہوئی ہیں
شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے عید الفطر کے احترام میں فائر بندی کا اعلان کیا اور علاوہ صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کے علاقے سپن ٹل سے اغواء کیے گئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چھ اہلکاروں کو سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رہا کیا ہے۔

ایف سی کے ان چھ اہلکاروں کو تقریباٌ ایک ماہ پہلے اُس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ سپن ٹل چیک پوسٹ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ایف سی کے اعلیٰ سرکاری افسر اور قبائلی جرگہ کے ایک رُکن کے مطابق مغوی اہلکاروں کی رہائی غیر مشروط طور پر اورکزئی قبائل اور صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کے قبائلی عمائدین اور علماء کے اثر رسوخ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

قبائلی جرگہ کے رُکن حاجی فیض اللہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ چھ کے چھ مغوی اہلکاروں کا تعلق اورکزئی قبیلے سے تھا لہٰذا قبائلی عمائدین نے علاقے کے علماء کے ہمراہ طالبان سے بات چیت کی اور بیس روز سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بالآخر سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات مغوی اہلکاروں کو سپن ٹل کے علاقے میں رہا کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی ناصر منیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے فی اہلکار دس دس لاکھ روپے تاوان اور وزیرستان سے فوج کی واپسی کی شرائط لگائی گئی تھیں لیکن قبائلی جرگے نے اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر مغویوں کی رہائی کو شرائط پر عمل کے بغیر ممکن بنا لیا۔

مغوی اہلکاروں نے رہائی کے بعد اعلیٰ افسران کو بتایا ہے کہ جن افراد نے ان کو اغواء کیا ان میں سے ایک شخص خود کش بمبار تھا اور اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری مخصوص جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ اغواء کے بعد ان اہلکاروں کو وزیرستان کے دور افتادہ مقام پر لے جایا گیا جہاں ان پر شروع میں جسمانی تشدد بھی کیا گیا اور انہیں زیرِ زمین سرنگوں میں علیحدہ علیحدہ رکھا گیا۔

زیرِ زمین سرنگوں میں رکھا گیا
 مغوی اہلکاروں نے رہائی کے بعد اعلیٰ افسران کو بتایا ہے کہ جن لوگوں نے انہیں اغواء کیا تھا ان میں سے ایک خود کش بمبار تھا اور اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری مخصوص جیکٹ پہنی ہوئی تھی اغواء کے بعد انہیں زیرِ زمین سرنگوں میں علیحدہ علیحدہ رکھا گیا
مغوی اہلکار

ناصر منیر بار بار یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ مغوی اہلکاروں کی رہائی کسی شرط پر عمل کے بغیر ہوئی ہے البتہ ان کا کہنا تھا کہ مغویوں کی رہائی کسی خوش قسمتی سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دوسری جانب کے لوگوں کو اس بات کا اطمینان ہوگیا ہو کہ ان اہلکاروں کا فوج سے کوئی تعلق نہیں۔

البتہ اس حوالے سے فیض اللہ اورکزئی کا کہنا ہے کہ علماء کے اثر رسوخ کے علاوہ اورکزئی قبیلے کے عمائدین کا ان (طالبان) سے تجارتی تعلق بھی کام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا (جرگہ اراکین کا) حکومت سے مطالبہ ہے کہ میر علی کو جانے والی سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔ کرفیو ختم کیا جائے۔ بازاروں کو کھولا جائے اور نقل مکانی پر مجبور افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

اسی بارے میں
سینکڑوں خاندان بےگھر
10 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد