میر علی سے نقل مکانی میں تیزی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان چار دن کی لڑائی کے بعد اب حالات قدرے پرسکون ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ میر علی اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والی اس لڑائی میں سرکاری اعداوشمار کے مطابق اب تک دو سو شدت پسند اور اڑتالیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ میر علی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور بدھ کو بھی شہر سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ میر علی کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی کر کے بنوں پہنچی ہے جبکہ مزید لوگ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کافی تعداد میں زخمیوں کو بھی بنوں لایا گیا ہے ہیں جن میں سے بعض کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس سربراہ کے مطابق زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے حکومت نے ہدایت جاری کی ہے اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس سربراہ کے مطابق متاثرہ لوگوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لیے بعض سماجی تنظیموں نے بھی انتظامات کر رکھے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو کھانا اور دودھ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
میر علی سے تعلق رکھنے والے صحافی احسان اللہ داوڑ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ میر علی سے اب تک اسّی ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میر علی کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے لوگ چار گھنٹوں کا پیدل سفر طے کر کے اس مقام تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے بنوں جانے والی گاڑیاں ملتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد ایسے ہیں جو بیماری اور بڑھاپے کی وجہ سے پیدل چلنے کے قابل نہیں اور ان کو ہتھ ریڑھیوں کی مدد سے لے جایا جا رہا ہے۔ ادھر بدھ کومیر علی کے نواحی علاقے ایپی میں فضائی حملے میں ہلاک ہونے افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے۔ مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ تین ہزار افراد نے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے پچاس افراد کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ |
اسی بارے میں سینکڑوں خاندان بےگھر10 October, 2007 | پاکستان 200 ہلاک،سینکڑوں کی نقل مکانی09 October, 2007 | پاکستان مزید ہلاکتیں، عارضی فائربندی09 October, 2007 | پاکستان وزیرستان:ہلاکتوں میں مزید اضافہ08 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||