وزیرستان: جنگ بندی ابھی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے جنگ بندی کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے سکیورٹی چوکیوں کے خاتمے تک اس کا امکان نہیں ہے۔ ادھر حکومت نے بھی جنگ بندی سے متعلق کسی فیصلے سے انکار کیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے صدر میران شاہ میں فوجی قلعے پر منگل کی شام نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ طالبان کے ایک ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی جنگ بندی کا فیصلہ ان کی شوریٰ ہی کر سکتی ہے تاہم اس کے لیے حکومت کو ان کی علاقے سے نئی سکیورٹی چوکیاں ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان بھی صرف ان کے ترجمان احمد اللہ احمدی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
طالبان ترجمان کے بقول قبائلی جرگہ قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم یہ کوششیں کسی ایسے مقام پر نہیں پہنچی ہیں جہاں جنگ بندی کا اعلان کیا جاسکے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے میر علی علاقے میں دس روز تک کرفیو نافذ رہنے کے بعد اب اٹھا لیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی عوام کے مفاد میں اٹھائی گئی ہے۔ کرفیو کے اٹھنے سے میران شاہ اور بنوں کے درمیان اہم شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے۔ تاہم میجر جنرل وحید ارشد نے علاقے سے چوکیوں کے خاتمے کی خبروں کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی جنگجوں کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی درخواست حکومت کو موصول ہوئی تو وہ اس پر غور کرسکتی ہے۔ مقامی طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان حافظ گل بہادر کی قیادت میں متحد ہیں اور کسی اور کو جنگ بندی کے اعلان کی اجازت نہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران میر علی میں لڑائی کے دوران حکومت کے مطابق ڈھائی سو سے زائد افراد جن میں پچاس مشتبہ غیرملکی شدت پسند بھی شامل ہیں مارے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں میرعلی: کرفیوختم، فوج ہٹا لی گئی15 October, 2007 | پاکستان قبائلی تشدد اور مذہبی انتہا پسندی 15 October, 2007 | پاکستان میرعلی جھڑپ: افراد3 ہلاک14 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار رہا، عید فائر بندی14 October, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے12 October, 2007 | پاکستان وزیرستان جھڑپیں دوبارہ شروع12 October, 2007 | پاکستان میر علی سے نقل مکانی میں تیزی11 October, 2007 | پاکستان مزید ہلاکتیں، عارضی فائربندی09 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||