BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرعلی جھڑپ: افراد3 ہلاک

شمالی وزیرستان میں مزید حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے میر علی کے نزدیک اتوار کو طالبان اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو غیر ملکیوں سمیت تین شدت
پسند ہلاک ہو گئے۔

میر علی کی مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی بازار کے نزدیک ایسوری کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مسلح طالبان نے علاقے میں قائم ایک حفاظتی چوکی پر خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ازبک اور ایک مقامی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کا کہنا تھا کہ’ایک ازبک اور ایک مقامی شدت پسند جوابی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو شدت پسند زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘۔

علاوہ ازیں میر علی کی مقامی انتظامیہ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بھی میران شاہ اور میر علی میں کئی مقامات پر حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان اکا دکا جھڑپوں کے علاوہ شمالی وزیرستان میں طالبان اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ تو رکا ہوا ہے تاہم مقامی افراد کے مطابق علاقے پر جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق میر علی کے علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور تاحال غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ بڑی تعداد میں مقامی آبادی نقل مکانی کر چکی ہے جبکہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت علاقے میں لڑائی دوبارہ چھڑ سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد