وزیرستان دھماکہ، جرگہ ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک قبائلی جرگہ کے قریب بم کے ایک زوردار دھماکے میں چار گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دھماکے کے بعد جرگہ منتشر ہوگیا اور بعد ازاں اسے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ دھماکے سے ایک دن پہلے مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی نے حکومت کے حمایتی جرگے یا قومی لشکر میں حصہ لیا تو وہ ان کا نشانہ ہوگا۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں قیام امن کے سلسلے میں داوڑ قبائل کا جرگہ ہورہا تھا کہ جرگے کے قریب بم کا ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں چار گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد جرگہ منتشر ہوگیا اور امن کے سلسلے میں کسی قسم کا فیصلہ نہیں ہوا۔ بعد ازاں جرگہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا۔
دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ایک قبائلی جرگہ نے مقامی طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد حکومت کو طالبان کے مطالبات سے آگاہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا جس پر مقامی طالبان کی شوٰری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی جرگے بے سود ہیں۔ مقامی طالبان کے ترجمان کے مطابق حکومت کے ساتھ اس وقت تک جنگ بندی اور امن کے لیے مذاکرات پر بات نہیں ہوسکتی جب تک شمالی وزیرستان میں قائم فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ مقامی طالبان کے ترجمان نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اب کسی نے حکومتی حمایتی جرگے یا قومی لشکر میں حصہ لیا تو وہ ان کا نشانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت داوڑ اور وزیر قبائل کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ شمالی وزیرستان میں امن جرگے کی کوششوں سے چند دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر امن جرگے کی ناکامی کے بعد حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ | اسی بارے میں باجوڑ میں امن کے لیے علماء کا جرگہ28 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: جنگ بندی ابھی نہیں16 October, 2007 | پاکستان دو سکیورٹی اہلکار ہلاک24 October, 2007 | پاکستان باجوڑ: مذاکراتی ٹیم کی تشکیل04 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||