دو سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کردیاگیا جبکہ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ شمالی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی سہہ پہر افغان سرحد سے متصل علاقہ دتہ خیل سے میرانشاہ جانے والے قافلے میں شامل ایک گاڑی بویا کے مقام پر ایک بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میرانشاہ شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اس وقت تک جنگ بندی پر بات نہیں ہوسکتی جب تک علاقے میں قائم فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
طالبان کے ترجمان نے یہ بات کسی نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتائی۔ احمد اللہ احمدی کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بنائے گئے ایک قبائلی امن جرگہ نے بدھ کو طالبان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور علاقے میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ یہ جرگہ اورکزئی ایجنسی اور ہنگو کے علماء اور مشران پر مشتمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت اور قبائلی مشران کی جانب سے علاقے میں جو امن کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو شخص نے ان کمیٹیوں میں شرکت کرے گا وہ ان کا نشانہ بنے گا اور علاقے میں امن معاہدہ ہو جانے کی صورت میں بھی امن کمیٹیوں کے ممبران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں وزیرستان: جنگ بندی ابھی نہیں16 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار رہا، عید فائر بندی14 October, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے12 October, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن روکا جائے: قاضی10 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: چار غیر ملکی ہلاک06 September, 2007 | پاکستان القاعدہ پاکستان میں موجود: مشرف07 September, 2007 | پاکستان پشاور دھماکے، ازبک کنیکشن؟13 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||