BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 September, 2007, 03:52 GMT 08:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ پاکستان میں موجود: مشرف

مشرف
مشرف ٹی وی پر ہفتہ وار پروگرام میں مختلف امور پر بات کرتے ہیں
صدر جنرل پرویز مشرف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں آج بھی القاعدہ اور شدت پسند طالبان موجود ہیں جن میں اکثریت عرب اور ازبک باشندوں کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک سافٹ سٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پر ہفتہ وار پروگرام ’ایوان صدر سے‘ میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی ریاست نہیں بننے دیا جائے گا جہاں امن و امان قائم نہ ہو اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر بھاگ کر آئیں اور یہاں پناہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی ایک سنگین قومی مسئلہ ہے۔’ ہم سب کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر اٹھ کھڑے ہونا چاہئے۔ اگر انتہا پسندی پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہو گا۔‘

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اختیار کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر نے کہا کہ انہوں نے چار نکاتی پالیسی وضع کی ہے۔ ’اس کیلئے ہم عسکری کارروائی، سیاسی و انتظامی ترقیاتی عمل پر محیط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ہماری سمت ٹھیک ہے۔‘

انہوں نے ملک میں خودکش حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے بھٹکے ہوئے مسلمان بھائی ہیں۔ ’ان کی ہمدردیاں یا تو غیرملکیوں، القاعدہ عناصر اور مسلح طالبان کے ساتھ ہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘

صدر نے کہا کہ انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے ’چھ نکاتی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے تاکہ لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و ہم آہنگی قائم ہو۔‘

’اس چھ نکاتی حکمت عملی کے تحت مساجد اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی روک تھام، منافرت پر مبنی لٹریچر کے پھیلاؤ کی روک تھام، انتہا پسند تنظیموں پر پابندی، اسلام کی حقیقی روح کے مطابق نصاب پر نظرثانی، مدرسہ حکمت عملی پر عملدرآمد اور ایک ایسے ادارے کا قیام شامل ہے جو اسلام کی حقیقی تعلیمات اور اس کی حقیقی روح کو بیدار کرے اور اسلام کا صحیح تشخص اجاگر ہو۔‘

کوئٹہ بم دھماکہکوئٹہ بم دھماکہ
ضلع کچہری میں دھماکے کے بعد کی تصاویر
ایک زخمی’قیامت کا سماں تھا‘
اپنے بچ جانے پر یقین نہیں آ رہا: عینی شاہد
پشاور دھماکہپشاور ہلاکتیں
افغان ہوٹل پر خودکش حملے، ازبک کنیکشن؟
سوات خان ’زمین پھٹ گئی‘
ہنگو خودکش حملے کے زخمیوں کے بیانات
ٹریفک پولیس نشانہ
گوجرانوالہ میں بم دھماکہ، پانچ زخمی
خود کش حملےدھماکے، چند سوالات
خود کش حملے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئے
بم دھماکےتصویروں میں
راولپنڈی کینٹ میں خود کش بم دھماکے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد