BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 November, 2007, 04:27 GMT 09:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں

طالبان: فائل فوٹو
ابھی تک طالبان کئی سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کےچار اہلکاروں میں سے تین اہلکاروں کی لاشیں ڈنگین کے قریب سے ملی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کو دو دن پہلے رزمک کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کیاتھا۔

پولیٹکل انتطامیہ نے کہا ہے کہ بدہ کی رات نو بجے کے قریب سب ڈویژن رزمک کے علاقے ڈنگین سے خاصہ دار فورس کو سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی تین لاشیں ملی ہیں۔حکام کے مطابق تینوں کو ذبح کرکے لاشوں کو پھینک دیا گیا ہے۔ تینوں لاشیں سکاؤٹس فورس کی بتائی جاتی ہیں۔

حکام کے مطابق دو دن پہلے رزمک سکاوٹس قلعہ سے نائک ممتاز، سپاہی میرنواز، سپاہی گل رمضان اور حیات خان ایک چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کرنے کے لیے پیدل جا رہے تھے کہ ڈنگین کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔جن میں سے نائک ممتاز، میرنواز اور گل رمضان کی لاشیں ملی ہیں اور حیات خان تاحال لاپتہ ہے۔

اس واقعہ کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس دو دن پہلے مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے دھمکی دی تھی کہ حکومت کے ساتھ اس وقت جنگ بندی پر بات نہیں ہوسکتی جب تک شمالی وزیرستان میں قائم تمام فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقامی طالبان کے رہنماؤں نے جرگے کے ذریعے حکومت کو طالبان کے مطالبات سے آگاہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ان کے مطابق طالبان اس کے بعد جرگے سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں تیزی لائیں گے۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک سے فوجیوں کی اٹھارہ لاشیں ملی تھی۔جن کو ذبح کرکے لاشوں کو پھنک دیاگیا تھا۔اور میرعلی کے علاقے میں بھی مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک لڑائی کے دوران پینتالیس لاشوں کو جلانے کی بھی اطلاع تھی۔

اسی بارے میں
دو سکیورٹی اہلکار ہلاک
24 October, 2007 | پاکستان
18 اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
18 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد