18 اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ان اٹھارہ اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جو اتوار کو تحصیل رزمک میں مقامی طالبان سے ایک لڑائی کے لاپتہ ہوگئے تھے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے کوئی چالیس کلومیٹر جنوب کی جانب تحصیل رزمک کے علاقے پش زیارت میں ایک نالے سے فوج کی اٹھارہ لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کرہلاک کیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق فوج کے یہ اہلکار گزشتہ اتوار کو مقامی طالبان کے ساتھ ایک لڑائی کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ میرانشاہ میں پیر کو تین بجے کےقریب ایک مسجد سے قاری رومان نے یہ اعلان کیا کہ پش زیارت سے لاشوں کو لانے کے لیے پولیٹکل انتظامیہ نے قبائلی عمائدین کا ایک جرگہ طلب کیا ہے تاکہ لاشوں کو وہاں سے لایا جائے۔ بعد میں یہ اطلاع بھی ملی کہ پولیٹکل انتظامیہ کے نگرانی میں ایک جرگہ پش زیارت روانہ ہوا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مقامی طالبان کے ساتھ پش زیارات کے مقام پر اس لڑائی میں تیس مقامی طالبان بھی ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق اس لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیاگیاتھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی وزیرستان میں تیس اگست کو سکیورٹی فورسز کے تین سو کے قریب اہلکاروں کو بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے لدھا سےاغواہ کر لیا تھا جن کواٹھارھویں روز بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ | اسی بارے میں وزیرستان :چیک پوسٹوں پر نئے حملے16 September, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: دس اہلکار ہلاک13 September, 2007 | پاکستان خودکش حملے: عراق کے بعد پاکستان17 September, 2007 | پاکستان پاکستانی فوج مخالفین کی زد میں14 September, 2007 | پاکستان پنڈی خودکش حملے، 25ہلاک04 September, 2007 | پاکستان 36 خودکش حملے، 315 سے زائدہلاک04 September, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں خودکش حملہ11 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||