ڈی آئی خان میں خودکش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خودکش حملہ میں سترہ افراد ہلاک جب کہ سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اور ایک ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔ صدر تھانہ ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں اڈہ کے قریب ایک خودکش بم دھماکے میں سترہ افراد ہلاک جب کہ سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آوور ایک کم عمر لڑکا تھا اور ایگل سکواڈ کے مطابق انہیں اس پر شک ہوا اور انہوں نے اسکا تعاقب کیا۔ تعاقب میں شامل ایک پولیس اہلکار فضل نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوور ایک ڈاٹسن مسافر ویگن سوار ہوا اور اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ موقع پر موجود ایک عینی شاہد بشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ڈاٹسن گاڑی روانہ ہونے ہی والی تھی کہ دھماکہ ہوا۔ اس کے پیھچے ایک پولیس گاڑی بھی تھی جس میں سوار پولیس والے بھی اس دھماکے کی زد میں آ گئے۔ بعض پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آوور کا اصل ٹارگٹ کچھ اور تھا اور پولیس کے تعاقب کے بعد اس نے خود کو ایک مسافر بردار ڈاٹسن میں دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ اتنا زودار تھاکہ موقع پر زخمی ہونے والے اور مرنے والوں کے اعضاء دور تک بکھر گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس پہلے پولیس لائن میں ایک دھماکہ ہواتھا جس میں چودہ پولیس اہلکار اور چودہ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں تین حملہ آوروں کی گرفتاری کا دعویٰ 13 July, 2007 | پاکستان کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنما گرفتار08 June, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں کرفیو کا خاتمہ02 May, 2007 | پاکستان کرفیو جاری، پچاس افراد گرفتار28 April, 2007 | پاکستان فرقہ واریت کے بعد سکیورٹی سخت26 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان: پیش امام پر حملہ26 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان، تشدد میں دو ہلاک13 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||