تین حملہ آوروں کی گرفتاری کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کارروائی کے دوران تین خود کش حملہ آوروں کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی چھ جیکٹیں اور ایک سو راکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک افسر رب نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو حفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ صدر تھانہ کی حدود میں واقع ایک زیر تعمیر مکان میں تین مشکوک لوگ چھپے ہوئے ہیں اور وہاں ایک کار بھی ہے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ اس مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران تین خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ موٹر کار بھی مکمل طور پر بارود سے بھری ہوئی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق موٹر کار پر ملتان کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے ہے اور ایک کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی سے ہے۔ اس پہلے بھی دو بار ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں اسلحہ سے بھری ہوئی گاڑیوں کو پولیس نے پکڑا تھا لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں ایک ساتھ تین خودکش حملہ آوروں پکڑے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک کشیدہ، فوج تعینات 13 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، تین ہلاک13 July, 2007 | پاکستان پاکستان میں سکیورٹی سخت 13 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||