BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 March, 2007, 10:50 GMT 15:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی آئی خان، تشدد میں دو ہلاک

فائل فوٹو
شہر میں چوبیس گھنٹوں کےلیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تشدد کے تین الگ الگ واقعات میں مسجد کے مؤذن اور مقامی کالج کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ ایک تاجر شدید زخمی ہوا ہے۔

ان واقعات کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر میں چوبیس گھنٹوں کےلیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ منگل کی صبح آٹھ بجے اس وقت پیش آیا جب قرطبہ کالج کے پروفیسر نیاز احمد کالج جارہے تھے کہ اسلامیہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر تھے اور بنوں بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

تشدد کا دوسرا واقعہ شہر میں کنزیلا والا دروازے کے قریب پیشں آیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے تحصیل رہنما حماد الفاروقی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ان کے ساتھ موجود بڑی مسجد مولوی احمد کے موذن حاجی محمد فاروق موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم جی یو آئی کے رہنما حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چائے کے ایک تاجر حافظ اسحاق پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے۔

ان واقعات کے بعد شہر میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مقامی صحافی سعید اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دروان شہر میں فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک سات کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں جن میں کالعدم تنظیموں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد