کالعدم تنظیم کا کارکن ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ قریبی شہر ٹانک میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس حکام نے بتایا کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکن مسرور عالم کو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ دوسرا برقعے میں ملبوس تھا۔ مسرور عالم کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اس ہلاکت کے بعد علاقے میں سکیورٹی انتظامات میں سختی کی گئی جس پر قریبی ٹانک شہر میں ایک ناکے پر تلاشی کے دوران وحید اللہ محسود نامی ایک شخص کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد کے علاوہ ایک ڈیٹونیٹر، دو جیکٹس اور چند تاریں بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا قبائلی جنگجو عبداللہ محسود کا قریبی رشتہ دار ہے۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان سے چار مشتبہ افراد گرفتار01 March, 2007 | پاکستان ٹانک:بم حملہ، تین اہلکار زخمی26 February, 2007 | پاکستان جہاد پر اکسانے کا الزام26 February, 2007 | پاکستان پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ 15 February, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں شیعہ رہنما قتل14 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان خود کش حملہ آوروں کے خاکے 08 February, 2007 | پاکستان حملے: منظم سازش یا اتفاقیہ واقعات30 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||