خود کش حملہ آوروں کے خاکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی پولیس نے دارالحکومت پشاور اور جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل میں ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث دو مبینہ حملہ آوروں کے خاکے جاری کیے ہیں۔ پولیس نے جمعرات کو ان خاکوں کے ساتھ ایک مختصر سا بیان بھی جاری کیا ہے جس میں حملہ آوروں کے متعلق ابتدائی معلومات دی گئی ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل پشاورمیں ہونے والے حملہ میں ملوث مبینہ خودکش بمبار کی عمر پندرہ سے سترہ سال کے درمیان ہے جب کہ پشاور کے خود کش حملہ آور کی عمر بائس سے پچیس سال تک بتائی گئی ہے اور وہ حلیے سے غیر ملکی معلوم ہوتا ہے۔۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خودکش حملہ آوروں کے متعلق کسی قسم کی معلومات دینے والے شخص کو دس دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا جبکہ اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ستائیس جنوری کو پشاور میں ہونے والے مبینہ خودکش حملہ میں دو اعلیٰ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس کے دو دن بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے خودکش حملہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔
ان حملوں کی تحقیقات میں ابھی تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔گذشتہ سال ہنگو میں ہونے والے مبینہ خودکش حملہ آور کا خاکہ بھی جاری کیا گیاتھا۔ | اسی بارے میں سرحد: فوجی قافلے پر خود کش حملہ03 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان بنوں خود کش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک03 December, 2006 | پاکستان پاکستان: مزید خود کش حملوں کا خطرہ13 November, 2006 | پاکستان خود کش حملے میں 42 فوجی ہلاک 09 November, 2006 | پاکستان پاکستان میں خود کش حملوں کا بڑھتا رجحان18 July, 2006 | پاکستان خود کش حملہ، حسن ترابی ہلاک14 July, 2006 | پاکستان نشتر پارک:’حملہ خود کش تھا‘16 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||