ڈی آئی خان سے چار مشتبہ افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار مشتبہ مسلح افراد کو جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے گرفتار کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کینٹ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں کل رات پونے ایک بجے پنجاب جانے والی شاہراہ گیلانی روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد عمل میں آئیں۔ اس جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم ملزمان سے اسلحہ اور سریا کاٹنے والی ایک کینچی برآمد ہوئی۔ گرفتار کیئے جانے والوں میں سے تین کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود جبکہ ایک کا جانی خیل قبیلے سے ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ لوگ اس راستے افغانستان جانے والے کنٹینروں کو لوٹا کرتے تھے۔ گرفتار کیئے جانے والوں کی رہائش ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی ہے۔ ان کے نام امان اللہ ولد اکبر جان، محمد اکرم ولد امان اللہ، شیر زمان ولد اکبر جان اور زر ولی ولد محمد غلام جانی خیل بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ان کی سفید رنگ کی چھہتر ماڈل گاڑی (ایل ای ایس 1770) بھی قبضے میں لے لی ہے۔ | اسی بارے میں پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ 15 February, 2007 | پاکستان ’پشاور حملہ آور کا سراغ نہیں ملا‘29 January, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں شیعہ رہنما قتل14 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان سرحد: فوجی قافلے پر خود کش حملہ03 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان: فرقہ وارانہ قتل23 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||