BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 August, 2006, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی آئی خان: فرقہ وارانہ قتل

ڈیرہ غازی خان میں سپاہ صحابہ کے کارکن اور شیعہ کارکن کی ہلاکت کے بعد شہر میں خوف ہو ہراس پھیلا ہوا ہے۔
پاکستان کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسما عیل خان میں بدھ کو دوپہر گیارہ بجے دو نا معلوم موٹرسا ئیکل سواروں نے فائرنگ کر کےکالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سرگرم کا رکن کو قتل کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پرسپاہ صحابہ کے کارکن سجاد موٹرسائیکل پرجا رہے تھے اس دوران ان کے تعاقب میں آنیوالی دوسری موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ شدید زخمی ہوگے بعدازاں وہ ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئےدم توڑ گے۔

اس واقعہ کے آٹھ گھنٹے بعد شام کے وقت بھرے بازار میں دو نا معلوم نقاب پوشوں نے پولیس چوکی کے قریب ایک دوکان میں موجود اہل تشیع کے اھم رہنما لیاقت علی عمرانی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔لیاقت علی عمرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیاقت علی عمرانی لوکل اخبارات میں سیاسی اور سماجی حوالے سے مضامین بھی لکھتے تھے اور اہل تشیع کےمشہور ذاکرین میں سے تھے۔

ان واقعات کے بعد ڈیرہ اسما عیل خان میں حالت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کو چوکس کردیا گیا ہے اور شہرمیں جگہ جگہ پولیس اور ایف سی کی نفری بڑھا دی گئی بازاروں میں رش کم ھونے لگا اور شہر مضافاتی علاقوں میں زبردست خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

اسی بارے میں
عاشورہ کے موقع پر گرفتاریاں
18 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد