کرفیو جاری، پچاس افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں جمعہ کے روز سے جاری کرفیو کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فرقہ ورانہ فسادات میں ملوث ہونے کے شبہ میں کالعدم تنظیموں کے تقریباً پچاس کارکنوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ سنیچر کی صبح ہونے والے اس اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے معززین، صحافیوں اور منتخب نمائندگان نے شرکت کی تاہم ضلعی ناظم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں کرفیو جاری رہے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کی صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔ ذوالفقار چیمہ کے بقول شہر میں پولیس اور نیم فوجی ملیشیا کے اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بلایا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف سنیچر کو کرفیو میں آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک نرمی کی گئی اور لوگ بڑی تعداد میں روزمرہ کی اشیاء خریدنے کے لیے بازاروں میں نکلے۔ صحافی سعیداللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں روز مرہ اشیاء خصوصاً دودھ اور سبزیوں کی قلت پائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور لوگوں کی مشکلات آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب سرکاری سکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ سعیداللہ خان کے مطابق پولیس اور نیم فوجی ملیشیا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی برت رہی ہے اور جمعہ کو پولیس نے مدرسہ نورانی کے طلباء کی جانب سے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران فرقہ ورانہ واقعات میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے جمعہ سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان میں کرفیو نافذ 27 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان: پیش امام پر حملہ26 April, 2007 | پاکستان فرقہ واریت کے بعد سکیورٹی سخت26 April, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسمعیل خان: تین افراد ہلاک25 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||