BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 April, 2007, 09:24 GMT 14:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی آئی خان میں کرفیو نافذ

کرفیو(فائل فوٹو)
شہر میں لگایا گیا کرفیوغیر معینہ مدت تک جاری رہے گا
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تشدد کے کئی واقعات کے بعد حکام نے جمعہ کو کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ کرفیو میں جمعہ کی دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک نرمی کی گئی ہے تاکہ لوگ جمعہ کی نمازادا کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی اشیاء خرید سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ چند دنوں سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور تین دنوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیادہ عرصے تک کرفیو نافد نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے دوران امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات اور ڈاکٹروں کو خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق امن و امان کی صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اورگزشتہ روز کے رونما ہونے والے واقعات کے سلسلے میں اب تک کالعدم تنظیموں کے درجن بھر مشتبہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کرفیو کے نفاذ کے بعد شہر مکمل طور پر بند ہے

ڈیرہ اسماعیل خان سے صحافی سعیداللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ کرفیو کے نفاذ کے بعد شہر مکمل طور پر بند ہے اور سکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ بدھ کےروز نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کے ایک دن بعد جمعرات کو دو مختلف واقعات میں ایک اہل تشیع کو ہلاک اور اہل سنت سے تعلق رکھنے والے پیش امام کو زخمی کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشہ چند ماہ کے دوران فرقہ ورانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی تک فرقہ ورانہ فسادات پر قابو پانےمیں ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد