کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنما گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ فرقہ وارانہ دہشت گردی، تشدد اور قتل کی درجنوں وارداتوں میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے راہنما عبدالرؤف بلوچ کو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ایک سینیئر افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ عبدالرؤف کے بارے میں پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس کمانڈوز نےگیلانی ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں عبدالرؤف بلوچ اور اسکے ساتھی تیمور بلوچ ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیاگیا ہے جبکہ پنجاب اور جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناحوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ڈی آئی جی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان نے عبدالرؤف کی گرفتاری کو ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کارروائی میں شامل افسروں اور چھاپہ مارنے والی ٹیم کو انعامات اور اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان: ایک شخص ہلاک06 June, 2007 | پاکستان ’پشاور حملہ آور کا سراغ نہیں ملا‘29 January, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں ایک اور ہلاک05 May, 2007 | پاکستان کرفیو جاری، پچاس افراد گرفتار28 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان: پیش امام پر حملہ26 April, 2007 | پاکستان فرقہ واریت کے بعد سکیورٹی سخت26 April, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک09 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||