ڈی آئی خان: ایک شخص ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن کے ایجوکیشن یونٹ کے صدر کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو بارہ بجے کے قریب دو نامعلوم افراد جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، آفتاب احمد فاروقی کے گھر کے سامنے موٹر سائیکل سے اترے۔ ایک شخص گھر میں داخل ہوا جبکہ دوسرا باہر کھڑا انتظار کرتا رہا۔ گھر میں داخل ہونے والے شخص نے داخل ہوتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں آفتاب احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کچھ دن قبل آفتاب احمد کے ماموں محمد سعید کو بھی ناملعوم افراد نے ہلاک کردیا تھا۔ آفتاب احمد کا تعلق جماعت اہلِ سنت سے بتایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک09 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ15 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا09 October, 2004 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، تھانے پر حملہ24 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||