ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کو قتل کیے جانے والے شیعہ رہنما جواد حُسین کو جمعرات کے دن سخت سکیورٹی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ دوسری جانب مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان شمالی سرکلر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مقتول رہنما جواد حُسین کے نمازِ جنازہ سے قبل پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے تھے اور پورے شہر کو سیل کر دیا تھا۔ پولیس کے ایک افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ نمازِ جنازہ کے موقع پر( کوٹلی امام) میں پولیس کی بھری نفری تعینات کردی گئی تھی تاکہ اس موقع پر کوئی ناخُوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ مقامی صحافی شوکت خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں سخت خُوف و ہراس پایا جا رہا ہے بازار میں زیادہ تر دکانیں بند ہیں۔ گزشتہ روز دو موٹر سائکل سواروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کر کے شیعہ رہنما جواد حُسین کو قتل کردیا تھا۔ ان کے قتل کے بعد ان کے لواحقین اور برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔ | اسی بارے میں بم دھماکہ: ایک ہلاک، چار زخمی12 June, 2004 | پاکستان وانا تحصیلدار کی گاڑی میں دھماکہ26 December, 2005 | پاکستان ڈی آئی خان: بم دھماکہ، 7 ہلاک19 March, 2006 | پاکستان ڈی آئی خان میں ہنگامے، چار ہلاک24 December, 2006 | پاکستان خود کش حملہ آوروں کے خاکے 08 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||