ڈی آئی خان: بم دھماکہ، 7 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے شہر ڈیراسماعیل خان میں پولیس کی ایک گاڑی پر ہونے والے ایک بم حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں تین پولیس والے، ایف سی کے تین اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ اتوار کی صبح شہر کے مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر دور کوٹلی بازار میں ایک امام بارگاہ کے قریب ہوا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ضلع کے ڈی پی او دار علی خٹک نے بتایا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور اس کا نشانہ پولیس والے تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ڈی پی او دار علی خٹک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ وزیرستان میں جاری کارروائی کا ردِ عمل ہو سکتا ہے۔ | اسی بارے میں میران شاہ: مدرسہ بم سے اڑا دیا گیا 15 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان بنوں چھاؤنی پر راکٹ حملہ12 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ: بم دھماکہ، دو بچیاں ہلاک03 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||