ڈی آئی خان میں ایک اور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو اٹھائے جانے کے تیسرے دن نامعلوم مسلح افراد نے شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کی دوپہر دو مسلح نقاب پوش سائیکل سواروں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریباً چھ کلومیٹر دور امداد حسین نام کے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ فرقہ واریت کا واقعہ ہے یا نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دوہفتے قبل فرقہ ورانہ واقعات کے بعد چھ روز تک کرفیو لگا رہا جوگزشتہ بدھ کو ہٹا لیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والےتین افراد کی ہلاکت میں نامزد ملزم مسطاءاللہ خان کو جمعہ کوگرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات سے متعلق کچھ مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک09 March, 2007 | پاکستان چار ماہ میں آٹھ خودکش حملے28 April, 2007 | پاکستان القاعدہ ملوث ہو سکتی ہے: شیرپاؤ30 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں کرفیو کا خاتمہ02 May, 2007 | پاکستان کرفیو جاری، پچاس افراد گرفتار28 April, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان: پیش امام پر حملہ26 April, 2007 | پاکستان فرقہ واریت کے بعد سکیورٹی سخت26 April, 2007 | پاکستان شیرپاؤ پر حملہ: مرنے والے 28 ہو گئے29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||