حکومت حامی سرداروں پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم نقاب پوشوں نے حکومت کے حامی قبائلی سرداروں کی گاڑی پرفائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک قبائلی سردار شدید زخمی ہوگیاہے۔ اس واقعہ سے چند دن پہلے ایک اور قبائلی سردار کو خنجر مار کرشدید زخمی کردیا گیا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو دس بجے کے قریب حکومت کے حامی تین قبائلی سردار ملک نظرخان، ملک نورعالم اور ملک نورصاحب خان ایک گاڑی میں شمالی وزیرستان کے گاؤں عیدک سے بنوں جا رہےتھے کہ ایف آر بنوں کے علاقے خوجہ خڑ میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں ملک نظرخان شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے سول ہسپتال میں داخل کر دیاگیا۔ملک نورعالم اور نورصاحب خان بچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس واقعہ سے چند دن پہلے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں بھی ایک ساٹھ سالہ قبائلی سردار کالوں خان کو نامعلوم افراد نے خنجر سے مار کر شدید زخمی کردیاتھا۔ بعد میں ان کو شدید زخمی حالت میں میرانشاہ سے پشاور منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ حکام کے مطابق ان قبائلی سرداروں کا تعلق داوڑ قبائل سے ہے۔ جو حکومت کی حمایت میں جرگے اور قومی لشکر بنانے کی کوششیں کرتے چلے آرہے تھے۔اور مقامی طالبان کی جانب سے ان کو دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ملک نظرخان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے اور ان کے ایک پیٹرول پمپ کو بارودی دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم نقاب پوشوں کی جانب سے بڑی تعداد میں قبائلی سرداروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا تھا۔اب کچھ عرصہ سے شمالی وزیرستان میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے کئی قبائلی سرداروں نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ |
اسی بارے میں فوجی قافلے پر حملہ، 20 ہلاک25 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: میزائل حملہ، طالبان ہلاک02 November, 2007 | پاکستان وزیرستان: فوجیوں کی رہائی ’متوقع‘04 November, 2007 | پاکستان اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں08 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||