میرعلی سکاؤٹس قلعے پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے تحصیل میرعلی کے سکاؤٹس قلعہ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مسلح مقامی طالبان نے میرعلی میں واقع سکاؤٹس فورس قلعہ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں ٹوچی سکاؤٹس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے تقریباً تیس راکٹ داغے جو قلعہ کے حدود میں گرے اور کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکاؤٹس قلعہ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ میرعلی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں تحصیل میرعلی کے گاؤں بہادر خیل میں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجہ میں ایک شہری ہلاک ہوا جبکہ دو زخمی ہوئے۔ اور دوسرا گولہ میرعلی بازار میں ایک ہوٹل پر گرا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے گزشتہ جمعہ کو تحصیل میرعلی کے تین دیہاتوں کو خالی کرنے کا تحریری حکم دیاتھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان دیہاتوں سے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جاتے ہیں۔ ان تینوں دیہاتوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے ہفتے کو ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا تھا کہ مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان ہرقسم کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور مقامی طالبان عنقریب ایک بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا تو سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملوں میں اضافہ کیا جائےگا۔ احمداللہ احمدی نے مزید کہا کہ بعض لوگ شمالی وزیرستان سے اسلحہ باہر لے کر جا رہے ہیں اور ان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ مقامی طالبان نے اسلحہ کی سمگلنگ پر پابندی عائد کی ہے۔ | اسی بارے میں فوج نے قبضہ نہیں کیا:کمانڈر ٹانک28 October, 2007 | پاکستان اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں08 November, 2007 | پاکستان وزیرستان: فوجی قافلے پر حملہ13 November, 2007 | پاکستان بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس22 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||