دو فوجی کپتانوں سمیت چار لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کوہاٹ سے فوج کے دو آفیسرز سمیت چار اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے لاپتہ افسروں کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاپتہ ہونے والے فوجیوں کا تعلق چودہ ڈویژن سے ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو فوج کے چودہ ڈویژن کے دو افسر دو حولداروں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہے تھے کہ ضلع کوہاٹ کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منگل کی شام تک ان سے رابط ممکن نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے اہلکاروں میں کیپٹن صفدر، کیپٹن فیصل اور حوالدار منصب خان شامل ہیں جبکہ ایک اہلکار کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔
فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر وحید ارشد نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ فوج کے دو افسر اور دو حولدار کوہاٹ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو کوہاٹ کی فوجی چھاؤنی میں ایک خود کش حملے میں فوج کے بارہ اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔کوہاٹ سمیت صوبہ سرحد کے دوسرے جنوبی اضلاع میں مقامی طالبان نے گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے ہیں۔ |
اسی بارے میں کوہاٹ خودکش حملہ 12 فوجی ہلاک17 December, 2007 | پاکستان نوشہرہ: خودکش حملہ، چھ ہلاک15 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان جمعہ کی لڑائی کے بعدسوات پر سکون27 October, 2007 | پاکستان سوات میں لڑائی تھم گئی26 October, 2007 | پاکستان سوات: حملے کے ایک دن بعد فوجی کارروائی26 October, 2007 | پاکستان سوات پر صوبائی کابینہ کااجلاس26 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||