نوشہرہ: خودکش حملہ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحد کی سب سے اہم فوجی چھاؤنی نوشہرہ میں سنیچر کی صبح ایک خود کش بم حملے میں دو فوجیوں اور حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے نوشہرہ میں خودکش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صبح نو بجے کے بعد اے ایس سی کالونی کے گیٹ پر ہوا جس میں دو فوجی اور تین شہری مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نوشہرہ کے فوجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں فوجی چھاؤنی قیام پاکستان سے پہلے قائم کی گئی تھی اور یہ صوبے میں فوج کی سب سے بڑی چھاؤنی ہے۔ اس چھاؤنی میں فوجیوں کے تربیتی مراکز بھی قائم ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ01 December, 2007 | پاکستان مدرسے میں دھماکہ، چھ ہلاک03 December, 2007 | پاکستان خاتون خودکش حملہ آور ہلاک04 December, 2007 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک06 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ: خود کش حملوں میں 8 ہلاک13 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||