ڈیرہ بگٹی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فرنٹئیر کور کا تین گاڑیوں کا قافلہ ڈیرہ بگٹی جا رہا تھا کہ سنگسیلہ موڑ کے قریب ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑایا گیا۔ پولیس کے مطابق باقی دونوں گاڑیاں محفوظ رہی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس اہلکار فدا حسین نے بتایا ہے کہ اس حملے میں ایف سی کا ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک حوالدار اور تین سپاہی شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ یاد رہے دو روز پہلے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور اور بلوچستان کانسٹبلری کی مشترکہ چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں ایف سی کا اہلکار ہلاک اور بی سی کا اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے گزشتہ روز کوئٹہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ بلوچستان میں چون میں سے بیشتر فراری کیمپ ختم کر دیے گئے ہیں اور صرف گنے چنے واقعات کے علاوہ صوبے میں امن قائم کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’بالاچ مری کے بھائی لندن میں گرفتار‘04 December, 2007 | پاکستان بالاچ ہلاکت:’باہمی عناد کا شاخسانہ‘23 November, 2007 | پاکستان بلوچستان: شدید رد عمل، پانچ ہلاک 22 November, 2007 | پاکستان سندھ، بلوچستان میں احتجاج22 November, 2007 | پاکستان میر بالاچ مری ہلاک، ہنگامے21 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||