بلوچستان: شدید رد عمل، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خفیہ ایجنسی کے ایک سب انسپکٹر سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد موجودہ ہنگاموں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ پولیس نے تقریباً تیس افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ تعداد طلباء کی ہے۔ کوئٹہ کے ایک پولیس آفیسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں قلات سٹریٹ میں ایک دکان پر تین افراد بیٹھے تھے جن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے انٹیلیجنس بیورو کے ایک سب انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے بروری ے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔ رحمت اللہ نیازی کے مطابق پولیس نے ان ہنگاموں کے دوران تقریباً تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔ یاد رہے نوابزادہ بالاچ مری کی ہلاکت کی خبر کے بعد ہنگامے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے شروع ہوئے تھے جب گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے اور بروری روڈ پر میڈیکل کالج کے قریب ایک ایمبولنس کو آگ لگا دی گئی تھی۔
گوادر، تربت اور جیونی سے کشیدگی کی اطلاعات ہیں جہاں سے مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ ایک سرکاری دفتر کو آگ لگائی گئی ہے۔ شام کے وقت دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے تھے اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قائدین کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک حجام کی دکان پر دستی بم پھینکا ہے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نوشکی سے مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے الیکشن آفس پر حملہ کیا ہے جہاں پتھراؤ کے ساتھ ساتھ عمارت کو اور ایک سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے۔ نوشکی میں جگہ جگہ پولیس اور ایف سی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ادھر خضدار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مشتعل طلباء نے ایک بینک اور دکانوں پر پتھراؤ کیا ہے اور پولیس نے مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ہے۔ نو افراد کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ تربت اور گوادر سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سبی کے قریب ناملعوم افراد نے ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو حملے والوں کا پتہ ہے: جام یوسف23 August, 2005 | پاکستان کوہلو: وزیراعلیٰ کی آمد پر دھماکے22 August, 2005 | پاکستان کوہلو: راکٹ باری کے 9 واقعات 14 August, 2005 | پاکستان کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ27 April, 2005 | پاکستان نوشکی میں دھماکہ، کوہلو میں راکٹ05 February, 2005 | پاکستان سوئی، کوہلو اور گوادر میں چھاؤنیاں27 January, 2005 | پاکستان کوہلومیں پولیس والے ہلاک28 June, 2004 | پاکستان کوہلو: ایف سی کا سپاہی ہلاک17 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||