BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 22:24 GMT 03:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوشکی میں دھماکہ، کوہلو میں راکٹ

 سوئی
بلوچستان میں سوئی کے مقام پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات
بلوچستان کے شہر نوشکی میں ایک دھماکے سے ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کوہلو کے علاقے میں تین راکٹ داغے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے کوئی ایک سو کلو میٹر دور نوشکی کے قریب ریل کی پٹڑی کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے سے چار فٹ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس ریلوے لائن سے مہینے میں دو بار ایران کی سرحد تک جانے والی پسنجر ٹرین گزرتی ہے۔ جبکہ گاہے گاہے مال گاڑیاں چلتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ ریلوے حکام نے گزشتہ روز یہاں کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ کے افسران سے ملاقاتیں کی تھیں۔ جس کے بعد کوئٹہ سبی لائن پر پولیس کمانڈوز اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جنھیں تمام جدید اسلحہ دیا گیا ہے اور ایف سی نے سات نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔

ادھر کوہلو میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب تین راکٹ گرے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ راکٹ نا معلوم افراد نے نا معلوم مقام سے داغے تھے ۔

اس کے علاوہ صوبے میں جاری ان دھماکوں اور راکٹ باری کے واقعات کے حوالے سے تیس سے زیادہ افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور جمھوری وطن پارٹی کے قائدین نے کہا ہے کہ ان کے بے گناہ کارکنوں اور حامیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

اس بارے میں جماعت کے سیکرٹری اطلاعات امان اللہ کنرانی سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے بتایا کہ سوئی میں حالت انتہائی کشیدہ ہے جہاں فوجی اور نیم فوجی دستے کے اہلکار گشت کر رہے ہیں اور مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمان کمیٹی غیر موثر رہی ہیں اور اب انھوں نے جماعت کے فیصلے کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دے دیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ سوئی میں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے

اے پی سیبندوق نہیں مذاکرات
ملتان کل جماعتی کانفرنس نے مذاکرات پر زور دیا ہے
گیسقبائلی حملے کا اثر
گیس سے دس لاکھ ڈالر روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے
بلوچستان کاروائی:
حزب اختلاف کے مطابق موجودہ کاروائی سےفوج کی ساکھ متاثر ہوگی۔
بلوچستان’بلوچ لبریشن آرمی‘
بلوچ لبریشن فرنٹ وجود رکھتی ہے: وزیر اعلیٰ
جڑواں صوبے
ایرانی اور پاکستانی بلوچستان میں معاہدہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد