’بالاچ کے بھائی لندن میں گرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نواب خیر بخش مری کے بیٹے اور بالاچ مری کے چھوٹے بھائی حیربیار مری کو اطلاعات کے مطابق لندن میں پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔ بالاچ مری کے بڑے بھائی گزین مری نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ منگل کو لندن میں پولیس حیر بیار کو ساتھ لے گئی اور اس بارے میں مزید معلومات ان کے پاس نہیں ہیں۔ حیربیار نواب خیر بخش مری کے چھ بیٹوں میں سے پانچویں نمبر پر ہیں اور بالاچ سے چھوٹے ہیں۔ اس سے پہلے گزین مری کو بھی متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال مارچ میں انٹر پول نے گرفتار کیا تھا اور چھ ماہ کی تفتیش کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔ اس کے بر عکس نواب خیر بخش مری کے بڑے بیٹے چنگیز مری سبی ڈیرہ بگٹی سے قومی اسمبلی کی نشست اور کوہلو سے صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ گزین مری نے کہا کہ موجودہ مشرف حکومت نے اپنے تمام دعوے پورے کر دیے ہیں جیسے انھوں نے نواب اکبر بگٹی کو پھر بالاچ مری کو ہلاک کیا ہے اور اب مختلف طریقوں سے حیر بیار کو گرفتار کرایا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ کی اکیس تاریخ کو یہ اطلاع آئی تھی کہ نوابزادہ بالاچ مری ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں لیکن اس بارے میں مزید مصدقہ تفصیل معلوم نہیں ہو سکی کہ وہ کیسے اور کہاں ہلاک ہوئے ہیں۔ نواب خیر بخش مری کو تاحال یقین نہیں ہے کہ بالاچ کو ہلاک کر دیا گیا ہے اسی لیے انھوں نے اس بارے میں فاتحہ خوانی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ |
اسی بارے میں بالاچ کی تدفین افغانستان میں 23 November, 2007 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ، تین اہلکار ہلاک23 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||