BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 December, 2007, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ

گیس پائپ لائن: فائل فوٹو
بلوچستان میں اکثر گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے
بلوچستان کے علاقہ چمالنگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مستونگ اور ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان میں کوئلے کے سب سے بڑا ذخیرا رکھنے والے والے علاقے چمالنگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے کم سے کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چمالنگ کا علاقہ کوہلو اور لورالائی کے درمیان واقع ہے جہاں کوئلے کے بڑے ذخیرے پائے جاتے ہیں اور کئی سالوں کی کشمکش کے بعد اس سال مارچ میں فوج کی مداخلت سے اس علاقے سے کوئلے کی پیدوار کا کام شروع کیا گیا ہے۔ چمالنگ میں کوئلے کی پیداوار سے سالانہ تیس ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کی ترجمان سرباز بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ کہ مزاحمت کاروں نے ڈیرہ بگٹی میں پھیلاوگ کے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر مستونگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نا معلوم افراد نے کیڈٹ کالج مستونگ کے قریب ایف سی کی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد