کوئٹہ: کان میں دھماکہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب سنجیدی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ مائینز کے محکمے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے پینتالیس کلومیٹر دور مشرق میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کان بیٹھ گئی جس سے تین مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے تاہم بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں اور ہر سال اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں لیکن بقول مزدوروں کے کان کے مالکان مزدوروں سے کام زیادہ لیتے ہیں مگر سہولیات فراہم نہیں کرتے۔ دوسری طرف سوئی میں پیر کوہ کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس سے پیوریفیکیشن پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ دھماکہ، بگٹی کے گھر چھاپہ30 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: ’احتجاجی بم دھماکے‘28 May, 2007 | پاکستان کوئٹہ: دھماکے سے ریل کی پٹڑی تباہ18 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ زخمی20 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||