سوئی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے سوئی میں لوٹی کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کی ایک گاڑی لوٹی کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے ڈرائیور ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دو روز پہلے سوئی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا جس کی ذمہ داری خود کو بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی تھی۔ حکومتی دعووں کے برعکس ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں جہاں آئے روز راکٹ باری دھماکے اور قومی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ خود کو بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ایک شخص سرباز بلوچ نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں فورسز کا جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا ہے اور اس میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں سوئی: گیس پائپ لائن کو نقصان 30 August, 2007 | پاکستان بگٹی برسی، ہڑتال، مظاہرے، گرفتاریاں26 August, 2007 | پاکستان رینجرز چوکی پر حملہ، دو ہلاک15 August, 2007 | پاکستان ’بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات‘09 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||