گیس پائپ لائن، ریل کی پٹری تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن اور ریل کی پٹر ی کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔ گیس پائپ لائن کو کوئٹہ سے کوئی تیس کلومیٹر دور کولپور کے مقام پر اڑایا گیا ہے جس سے کوئٹہ قلات زیارت اور پشین کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ تاہم ایک سرکاری اہلکار نے بعد میں بی بی سی کو بتایا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کرنے کے بعد کوئٹہ میں گیس کی بحالی کی جا رہی ہے۔ گیس کمپنی کے جنرل مینیجر مشتاق صدیقی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ یہ اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن ہے جس سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو گیس کی ترسیل معطل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے سبی کے قریب ریل کی پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ یہ ریل کی پٹڑی کوئٹہ کو ملک کے دیگر صوبوں سے ملاتی ہے۔ ریلوے کنٹرول میں موجود افسر مصطفی نے بتایا ہے کہ ریل کی پٹری کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور صبح کوئٹہ آنے اور کوئٹہ سے جانے والی ریل گاڑیوں کو سفر میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ یاد رہے دو روز پہلے نا معلوم افراد نے سوئی کے قریب تعمیراتی کام کے لیے موجود تین ٹریکٹروں اور ایک بھاری مشین کو آگ لگا دی تھی ۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں جن کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں سوئی آپریشن، متعدد ہلاک14 June, 2006 | پاکستان بلوچستان: پانی کی پائپ لائن پر دھماکہ28 January, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ27 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں کشیدگی برقرار18 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائن پر حملہ03 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||