سوات: حملے کے ایک دن بعد فوجی کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز اور مقامی دینی عالم مولانا فضل اللہ کےحامیوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب سکیورٹی فورسز نےمولانا فضل اللہ کے مرکز پر حملہ کرنا چاہا تو دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔ جمعہ کی شام پانچے بجے سے فائرنگ غیراعلانیہ طور پر چند گھنٹوں کے لیے بند تھی لیکن پھر شروع ہوگئی۔ مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی دوپہر سکیورٹی فورسز نے جب ان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اس دوران مولانا فضل اللہ کے ساتھیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ان کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ سے مرکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دیگر اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز چار افراد ہلاک ہوئے جن میں تین سویلین اور مولانا فضل اللہ کا ایک حامی تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امام ڈھیرئی کے مقام سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور فضا میں ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور مولانا فضل اللہ کے حامیوں کے درمیان حالیہ جھڑپ مینگورہ میں سکیورٹی فورسز کے ٹرک پر ہونے والے حملے کے ایک رو ز بعد ہوئی ہیں جس میں حکام کے مطابق بیس افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوئے تھے۔ دوسری طرف سوات پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مینگورہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او علی رحمت خان نےنامعلوم ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعرات کی دوپہر سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی جا رہی تھی کہ سوزوکی کار میں سوار ایک خودکش حملہ آور نے اپنی کار گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں رپورٹ کے مطابق سولہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت انیس افراد ہلاک جبکہ چونتیس زخمی ہوگئے تھے۔ آخری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مولانا فضل اللہ کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ | اسی بارے میں ہزاروں اہلکار تعینات، سکول بند24 October, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان سوات پر صوبائی کابینہ کااجلاس26 October, 2007 | پاکستان سوات: چوکی پرحملہ، ایک ہلاک22 September, 2007 | پاکستان تاریخی ورثہ کو حملہ آوروں سےخطرہ02 October, 2007 | پاکستان سوات: دو حملوں میں تین ہلاک31 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||