طالبان کی طرف سے فائر بندی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے عیدالضحیٰ کے موقع پر یک طرف فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ مقامی طالبان کے کمانڈر گل بہادر نے پہاڑی علاقوں میں روپوش حملہ آوروں کو حملے روکنے کا پیغام ارسال کیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کی شوریٰ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات مقامی طالبان کے امیر گل بہادر نے کی۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق گل بہادر نے حج اور عیدالضحیٰ کے موقع پر شمالی وزیرستان میں یک طرفہ فائربندی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا یک طرفہ فائر بندی سترہ دسمبر سے یکم جنوری دو ہزار آٹھ تک ہوگی۔
مقامی طالبان کے ترجمان کے مطابق یک طرفہ فائربندی کے علاوہ علاقے میں فوجی یا کسی دوسرے سرکاری اہلکار کے گھومنے پھرنے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کو اغوا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یک طرفہ فائر بندی کے دوران سرکاری اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا تو وہ حملوں میں تیزی لائیں گے۔ | اسی بارے میں بیت اللہ کی دھمکی پر غور15 December, 2007 | پاکستان میران شاہ: سکاؤٹ قلعے پر فائرنگ14 December, 2007 | پاکستان طالبان کی مشترکہ تنظیم کا قیام14 December, 2007 | پاکستان قافلے پر حملے، چھ فوجی ہلاک12 December, 2007 | پاکستان بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء10 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: جرگہ تنازعےکا شکار08 December, 2007 | پاکستان میر علی میں طالبان کا حملہ05 December, 2007 | پاکستان وزیرستان حملہ، ’غیرملکی ہلاک‘03 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||