میر علی میں طالبان کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے تحصیل میرعلی کے سکاؤٹس قلعہ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک گولہ مبینہ طور پر میرعلی کے قریب کچی آبادی میں گرا جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے توپخانے کا بھی استعمال کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک گولہ میرعلی کے قریب کچی آبادی میں رہائش پذیر ایک افغان باشندے کے گھر پر گرا۔ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے لیکن دو مہینوں سے مقامی طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کا سلسلہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے کشیدگی میں کمی ہوئی تھی۔ اب ایک بار پھر مقامی طالبان نے کہا ہے کہ حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹ ختم نہیں کیں تو ان پر مزید حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ سوات میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کا بدلہ وزیرستان میں لیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں قبائلی علاقہ میں مدرسے پر چھاپہ28 December, 2004 | صفحۂ اول کوئی ہلاک نہیں ہوا:فوجی ترجمان23 May, 2005 | صفحۂ اول القاعدہ کےایک اور سرکردہ رہنما گرفتار04 May, 2005 | صفحۂ اول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||