وزیرستان حملہ، ’غیرملکی ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ ایف آر جانی خیل میں مقامی طالبان کے ایک کمانڈر سیف اللہ کے مکان پر نامعلوم مقام سے دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ تاہم حکام ہلاکت کی تصدیق نہیں کر رہے۔ قبائلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ایک غیر ملکی جنگجو ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بھی غیر ملکی ہے۔ لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ غیر ملکیوں کا تعلق کس ملک سے ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق میزائل گرنے سے دو زور دار دھماکے ہوئے جس سے پورا علاقہ لرز گیا۔ دھماکوں کے بعد مقامی طالبان نے جانی خیل سے ملنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ طالبان نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں غیر ملکیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار قبائلی علاقوں میں نامعلوم مقام کی جانب سے میزائل داغنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگ اس قسم کے واقعات کا الزام افغان حکومت یا امریکہ پر لگاتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان انہیں محض ’حادثہ‘ قرار دیتی ہے۔ | اسی بارے میں مدرسے میں دھماکہ، چھ طالبعلم ہلاک03 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: گولہ باری، پانچ ہلاک02 December, 2007 | پاکستان میرعلی سکاؤٹس قلعے پر حملہ25 November, 2007 | پاکستان بکاخیل: سکیورٹی اہلکارہلاک15 November, 2007 | پاکستان اغوا ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں08 November, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر حملہ، 20 ہلاک25 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||