BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بکاخیل: سکیورٹی اہلکارہلاک

وزیرستان میں پاکستانی فوجی(فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تواتر کے ساتھ سکیورٹی فورسز پر حملے ہو رہے ہیں
پاکستان کے نیم قبائلی علاقے بکاخیل میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کے بارودی سرنگ کےساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا تقریبا تیس سے زیادہ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ میرانشاہ سے بنوں کی طرف جارہا تھا کہ ایف آر بکاخیل کے مقام پر ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار عبدالستار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو بنوں میں واقع آرمی کے ایک ہسپتال کومنتقل کردیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سکیورٹی فورسز نے بنوں، میران شاہ اور میر علی جانے والے تمام راستوں کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ دو روز قبل داوڑ قبیلے کے بیس رکنی جرگے نے حکومت اور طالبان کے درمیان فائر بندی کے لیے جو کوششیں شروع کی تھیں وہ طالبان کی اس دھمکی کے بعد معطل ہوگئیں کہ اگر جرگے میں کسی نے بھی شرکت کی جسارت کی تو اسے’ٹارگٹ کلنگ‘ کا نشانہ بنایا جائےگا۔

طالبان کا وزیرستان
ہارون کے کیمرے سے خصوصی تصاویر
وزیرستان فائل فوٹووزیرستان صورتِ حال
شمال کےساتھ جنوبی وزیرستان کےحالات بدتر
میدانِ جنگ وزیرستان
حکومت کے لیے رٹ قائم کرنا مشکل ہوگا
اسی بارے میں
وزیرستان دھماکہ، جرگہ ملتوی
01 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد