قافلے پر حملے، چھ فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں تین مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ اور راکٹ حملوں سے نشانہ بنایاگیا ہے جس میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں منتقل کر دیاگیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام کوئی پچیس گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ میرانشاہ سے رزمک جا رہا تھا کہ دوسلی کے قریب مقامی طالبان نے قریبی پہاڑوں سے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ تیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس حملے سے پہلے اسی قافلہ پر ٹل کلے کے قریب دو مقامات پر حملے ہوئے جس میں دو گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں میرانشاہ اور میر علی میں کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کی ہے۔ طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے دعوی کیا کہ حملہ میں سکیورٹی فورسز کے چالیس اہلکار ہلاک جبکہ کافی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تین ہیلی کاپٹروں میں وہاں سے منتقل کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا تو ان کے حملے جاری رہیں گے۔ | اسی بارے میں بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء10 December, 2007 | پاکستان وزیرستان: جرگہ تنازعےکا شکار08 December, 2007 | پاکستان ’ناجیہ ٹاپ فوجی قبضے کے بعد‘05 December, 2007 | پاکستان میر علی میں طالبان کا حملہ05 December, 2007 | پاکستان بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس22 November, 2007 | پاکستان تین غیرملکیوں سمیت پانچ گرفتار30 October, 2007 | پاکستان طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء02 October, 2007 | پاکستان بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||