میران شاہ: سکاؤٹ قلعے پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے سکاؤٹس قلعہ میرانشاہ اور سکیورٹی چیک پوسٹوں پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جمعہ کے صبح سے میرانشاہ اور رزمک شاہراہ کو سکیورٹی فورسز نے ہرقسم کی ٹریفک بند کردیا ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مسلح مقامی طالبان نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں سکاؤٹس قلعہ میرانشاہ اور قلعہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا۔حکام کے مطابق تین راکٹ قلعہ کے قریب ایک خالی میدان میں گرے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں سکیورٹی فورسز نے توپخانے کا استعمال بھی کیا، لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، البتہ جمعہ کی صبح سے سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ اور رزمک شاہراہ کو بند کردیا ہے۔ یاد رہے کہ مقامی طالبان نے دو دن قبل میرانشاہ سے رزمک جانے والے قافلے پر دوسلی کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں حکام کے مطابق چھ اہلکار ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے تھے اور مقامی طالبان نے چالیس اہلکاروں کے ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ حملے میں آٹھ گاڑیاں بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئیں تھیں۔ | اسی بارے میں سوات: خودکش حملہ نو ہلاک09 December, 2007 | پاکستان عدم تعاون،انتخابات کا بائیکاٹ10 December, 2007 | پاکستان بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء10 December, 2007 | پاکستان طالبان حکمتِ عملی تبدیل،مٹہ فوج کے پاس05 December, 2007 | پاکستان کرم: یرغمالی رہا، کرفیو جاری11 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||