محسود میں جیٹ طیاروں کی بمباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے علاقے میں جیٹ طیاروں نے تین مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ کاروائی کے بعد طیارے واپس لوٹ گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب جیٹ طیاروں نے محسود قبائل کے علاقے میں تین مشکوک مقامات کو نشانہ بنایا جس میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ علاقے میں انتظامیہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جن علاقوں میں بمباری کی گئی اس میں ایمرراغزائی؛ شک توئی ور سراروغہ شامل ہیں۔ پچھلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام حکومت نے بیت اللہ محسود پر لگایا ہے لیکن بیت اللہ محسود نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔ | اسی بارے میں وزیرستان فائربندی میں توسیع01 January, 2008 | پاکستان وزیرستان فائربندی میں توسیع01 January, 2008 | پاکستان دیرسکاؤٹس فورس کے چاراہلکار اغواء01 January, 2008 | پاکستان وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا26 December, 2007 | پاکستان دو فوجی کپتانوں سمیت چار لاپتہ18 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||